Tuesday, April 30, 2013

اپنا ووٹ اور متعلقہ پولنگ سٹیشن تلاش کرنے کا آسان طریقہ - ویڈیو بھی ساتھ ہے - عمران زاہد کے قلم سے




ووٹ اورپولنگ سٹیشن تلاش کرنے کا آسان طریقہ مندرجہ ذیل ہے:-
۱۔ اپنا موبائل فون لیں،  ایس ایم ایس لکھنے کی سکرین پر جائیں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی شوشے قومے کے 8300 پر بھیج دیں۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ایک ایس ایم ایس کے ذریعے آپ کو اپ کے ووٹ کی رجسٹریشن کی تفصیل مل جائے گی۔

۲ – ووٹ کی تفصیل میں سے "بلاک کوڈ" BLOCK CODE”" الگ سے نوٹ کر لیں۔
۳ – مندرجہ ذیل لنک پر سے اپنے صوبے کی پولنگ سکیم کا ڈرافٹ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
۴ ۔ ڈاؤں لوڈ میں آپ کو ایک RAR  فائل ملے گی جس کو UNZIP  کرنے سے بہت ساری EXCEL فائلیں مل جائیں گی۔
۵ – اپنے شہر کی فائل کو کھولیں اور اپنا بلاک کوڈ سرچ کریں۔  وہیں آپ کو اپنے پولنگ سٹیشن کی تفصیل مل جائے گی۔
۶ – ایس ایم ایس میں آپ کو ایک سیریل نمبر Serial Number بھی ملے گا، اس سیریل نمبر پہ آپ کو اپنا ووٹ پولنگ سٹیشن میں جا کے ڈھونڈنے میں آسانی ہو گی۔
۷ – اپنے سب دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے   اسی طریقے سے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن  تلاش کیجیے۔
۸۔  اور آخری بات یہ کہ اپنا   ووٹ ضرور ڈالیے۔






Courtesy by Adnan Ali and Saad Hamid
 

No comments :

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...