![]() |
| سید نورمحمد شاہ، ضلع ہرنائی، بلوچستان، پاکستان |
پیارے قارئین۔
السلامُ علیکم۔
بلوچستان کا مسئلہ اس وقت ہر پاکستانی کے ذہن پر سوار ہے۔ غیروں کی ریشہ دوانیوں اور اپنوں کی حماقتوں کے سبب بلوچستان ایک پُلِ صراط پر کھڑا ہے۔ ایک چھوٹی سی چنگاری ماحول میں موجود بارود کو بھک سے اڑانی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے لوگ اِن چیزوں سے پہلے سے ہی واقف ہیں، مشرقی پاکستان کا سانحہ ہمارے لاشعور کا حصہ بن کر رہ گیا ہے۔
اتنے نازک حالات میں ضرورت اس اَمر کی ہے کہ بلوچستان میں وفاق کو مضبوط کرنے والی پارٹیاں طاقت پکڑیں۔ جماعتِ اسلامی ایک ایسی ہی وفاقی پارٹی ہے۔ اس کا منشور، اس کے کارکن، اس کی قیادت غرض ہر چیز نظریہ پاکستان ، اسلام اور سالمیتِ پاکستان کے جذبے سے معمور ہے۔
نیچے دی گئی تحریر جماعتِ اسلامی پلوچستان، ضلع ہرنائی کے ایک کارکن کی جدوجہد کا احوال ہے۔ ان کا نام سید نور محمد شاہ ہے۔ اپنا مزید تعارف انہوں نے اپنی تحریر میں ہی کروا دیا ہے۔ اُن کی یہ تحریر اُن کی فیس بُک وال سے لی گئی ہے۔ اس کا مقصد ایک تو آپ کو بلوچستان کے حالات کی ہلکی سی جھلک دکھانا ہے اور دوسرا اِن کٹھن حالات میں اہلِ حق کی جدو جہد کی تصویر دکھانا ہے۔ ان کے حالات پڑھ کر بلا اختیار یہ کہنے کا دل کرتا ہے کہ "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ"۔ لیجیے ملاحظہ فرمائیے ان کی خوبصورت تحریر۔
