Tuesday, May 14, 2013

جماعتِ اسلامی بلوچستان کے ایک کارکن کی جدوجہد کا احوال

سید نورمحمد شاہ، ضلع ہرنائی، بلوچستان، پاکستان

پیارے قارئین۔ 
السلامُ علیکم۔

بلوچستان کا مسئلہ اس وقت ہر پاکستانی کے ذہن پر سوار ہے۔ غیروں کی ریشہ دوانیوں اور اپنوں کی حماقتوں کے سبب بلوچستان ایک پُلِ صراط پر کھڑا ہے۔ ایک چھوٹی سی چنگاری ماحول میں موجود بارود کو بھک سے اڑانی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے لوگ اِن چیزوں سے پہلے سے ہی واقف ہیں، مشرقی پاکستان کا سانحہ ہمارے لاشعور کا حصہ بن کر رہ گیا ہے۔
اتنے نازک حالات میں ضرورت اس اَمر کی ہے کہ بلوچستان میں وفاق کو مضبوط کرنے والی پارٹیاں طاقت پکڑیں۔ جماعتِ اسلامی ایک ایسی ہی وفاقی پارٹی ہے۔ اس کا منشور، اس کے کارکن، اس کی قیادت غرض ہر چیز نظریہ پاکستان ، اسلام اور سالمیتِ پاکستان کے جذبے سے معمور ہے۔

نیچے دی گئی تحریر جماعتِ اسلامی پلوچستان، ضلع ہرنائی کے ایک کارکن کی جدوجہد کا احوال ہے۔ ان کا نام سید نور محمد شاہ ہے۔ اپنا مزید تعارف انہوں نے اپنی تحریر میں ہی کروا دیا ہے۔ اُن کی یہ تحریر اُن کی فیس بُک وال سے لی گئی ہے۔ اس کا مقصد ایک تو آپ کو بلوچستان کے حالات کی ہلکی سی جھلک دکھانا ہے اور دوسرا اِن کٹھن حالات میں اہلِ حق کی جدو جہد کی تصویر دکھانا ہے۔ ان کے حالات پڑھ کر بلا اختیار یہ کہنے کا دل کرتا ہے کہ "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ"۔  لیجیے ملاحظہ فرمائیے ان کی خوبصورت تحریر۔ 



اسلام علیکم ورحمتہ اللہ ، ،میرےعزیزساتھیوں مجاھدوں اسلام کےجانثاروں محیب وطن اورغیرت مند بہن بھایوں اورمیرےعزیزاز جان میرےتحریکی ساتھیوں ،،،،مجھےآج شوسشل میڈیا کواستعمال کرنےسےپہلےتھوڑا سا ججک محسوس ہوا لیکن پھردل نے دماغ نے یہ فیصلہ دیا اورحقیقت بھی یہی ہے کہ میں سیدنورمحمدشاہ جماعت اسلامی کارکن اور صوبائی شوراء اور عاملہ کابھی رکن ہوں جماعت سےتعلق طالب علمی کے زمانےسے جمعیت سے اور پھرشباب ملی کی زمہ دار بھی رہاہوں ضلع ہرنائ بلوچستان میں جماعت کے بانی کا کردار ادا کیا اور ہرنائی عوام کیلے میں نے بےانتہا قربانیا دیں اور میرے جماعت نے اس غریب اورپسماندہ عوام کا ہرمحازپرساتھ دیا سیلاب زلزلہ خشک سالی یتیموں بیواوون معزوروں محتاجوں کی ہرطرح کی مددکی اور میری پوری علاقے ضلع کےعوام کےسامنے ہیں میں پہلےسےغریبہوتاجاراہوں میں نے یہاں کےعوام کیلےبہتریں سکول کاسوچھا اوربناکردیا جس کیلیےمیں نے بچوں کے کھلونے گھرکےبستریں اورگھروالی کی زیورات فروخت کیےجس میں آج تک میں الٹاقرض دار ہوں ہرماہ میرے اوپر ایک نہ ایک کیس ہوتاہے ان عوام کےبجلی روڈہسپتال یادیگرمسائیل پراحتجاج کرنےکا آج تک کوئی کرپشن اگرکوئی ثابت کردیں تومیں شہرچہوڑدونگا ،،، اور انتخابات کےدوران انتہائی کم وسائیل وہ بھی میں سوشل مڈیاکےساتہوں شمس بھائی اویس اسلم بھائی اوردیگربھایوں کامشکور و ممنون ہوں کہ جنہوں نےمیری مددکی اس تھوڑےسے وسائل کےساتھ میں چندساتھیوں کےہمراہ میدان میں نکلہ لوگوں نے مزاق اڑایا مسخرے کیے لیکن میں نے جماعت کادعوت ایسےوقت اور حالات عوام تک پہنچایا کہ وہ پہلےپوچتھے کہ جماعت اسلامی کیا ہے اورکہاسےآئی ہے ،، میرےمحترم بہن بہیوں روزانہ دھمکیا جان اور اولدکی اور آہستہ آہستہ وہ قوتیں جوہمیں مسلمان اورانسان تک نہیں سمجتھےپنجابی ایجنٹ کہتے انکے قافلوں کارخ ہمارے غریب خانےدفتر جماعت کی طرف ہوی اور نصف وزارت کی پیشکش پی ایس ملازمت اور کروڑوں تک کی بات کی اور ہرنائی کے چاردرجن امیدوارووں میں سےصرف چندافرادمقابلےکیلےمیدان میں رہ گیے ہم نےپورے ہرنائی کےعوام تک اپنا اورجماعت پیغام پہنچایا اورہرکلی دیہات میں جماعت کا جھنڈہ گڑدیا اور میرےسےلوگوں کوخوف ہونے لگابالاخرمیرےووٹکوتقسیم کرنے کیلے میرےکزن کوں لاکھوں روپیہ دیکرکھڑاکیا ،،، الحمداللہ اس سخت کٹھن اور انتہائی مشکل وقت کاہم نےمقابلہ کیانہ بکے نہ جکے اورہم نےیہ ثابت کیا کہ ہم منظم اسلامی محب وطن سیاسی پارٹی ہے اور اگر کسی نےووٹ دیااسکا قبول اگرنہ دیاتوکل پھران عوام کی احتجاج دھرے اور مردہ بادکی نعرےہونگے لیکن پھرہمارےپاس ان اندھوں بہروں کیلے سوائےافسوس کااور کچھ نہ ہوگی کیا ہم ناکام ہوئے ہوسکےتومحترم اگاہ کیجیےگا شکریہ سیدنورمحمدشاہ

بشکریہ http://www.facebook.com/sayednoor.mohmadshah


No comments :

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...