آپ نے بوم رنگ کا نام سنا ہو گا۔ یہ ایک ایسا ہتھیار ہوتا ہے جو پھینکنے والے کی طرف واپس پلٹ آتا ہے۔ ہمارے رویے بھی بعینہ اسی طرح عمل کرتے ہیں، جو جو ہم دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں لازمی ہماری طرف پلٹ کر آتا ہے۔ اچھے اعمال کا نتیجہ بھی اچھا اور برے کاموں کا انجام بھی خراب ہوتا ہے۔ دوسروں کو پیار اور عزت دیں گے تو ہمیں بھی پیار اور عزت ہی ملے گا۔ دوسروں کو تنگ کریں گے تو سکھ ہم بھی نہ پا سکیں گے۔
یہ وہ آفاقی اصول ہے جس کو اہلِ مغرب نے اپنا کر اپنی زندگیوں کو آسان بنا لیا ہے۔ ہم اسلامی تعلیمات ہونے کے باوجود اپنے رویوں میں اجتماعی شعور پیدا نہیں کر سکے۔ حالانکہ ہمیں تو حکم ہے کہ راستے میں سے ایک جھاڑی بھی ہٹا دیں تو یہ صدقہ ہے۔ دوسروں کو مسکرا کر دیکھ لیں تو یہ بھی صدقہ ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ہم ایسی چھوٹی چھوٹی اچھائیوں کو نہیں کر پاتے جس سے معاشرے پر مجموعی طور پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

اس ویڈیو کا مرکزی خیال بھی یہی ہے کہ دوسروں کا خیال رکھو، تاکہ آپ کا خیال رکھا جائے۔ اس کے آخر میں انجیل کی ایک آیت بیان کی گئی ہے جس کا مفہوم ہے کہ اپنے ہمسائیوں کا ایسے ہی چاہو جیسا کہ خود کو چاہتے ہو۔ یہ تو ہو بہو اسلام کی تعلیم ہے۔ اسلام میں ہمسائیوں کے حقوق کی اتنی تاکید کی گئی کہ صحابہ بیان فرماتے تھے کہ ہمیں گمان ہوا کہ کہیں ہمسائیوں کا وراثت میں حصہ نہ رکھ دیا جائے۔
آج سے آپ بھی تہیہ کیجیے کہ آپ ہر راہ چلتے کا، اپنے ساتھی مسافرکا، اپنے ساتھ کام کرنے والوں کا اور اپنے گھر والوں کا سب کا خیال رکھیں گے۔
یہ ویڈیو دیکھیے اور بتائے کہ اس بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں۔
آج سے آپ بھی تہیہ کیجیے کہ آپ ہر راہ چلتے کا، اپنے ساتھی مسافرکا، اپنے ساتھ کام کرنے والوں کا اور اپنے گھر والوں کا سب کا خیال رکھیں گے۔
یہ ویڈیو دیکھیے اور بتائے کہ اس بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں۔
No comments :
Post a Comment