Saturday, July 27, 2013

نواز لیگ نائن زیرو یاترا - جناب زاہد مصطفی کے قلم سے



اگر جذبات سے لوگ ذرا ہٹ کے سوچیں تو مانیں گے کہ مسلم لیگ کے پاس نائن زیرو جانے اور MQM کے پاس نون لیگیوں پر گل پاشی کے علاوہ کوئی آپشن ہی نہیں تھا- بلکہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ نواز لیگ نے نائن زیرو آنے میں کچھ تاخیر کی اور وجہ تاخیر یہی تھی کہ MQM کا دماغ لندن ڈرامے کے ذریعے ٹھیک کیا جائے اور ان کے ساتھ اپنی شرائط پر معاملات طے کیے جائیں اس لیے لندن ڈرامے کی کچھ اقساط پیش کرکے باقی کی اقساط تکنیکی خرابی کی بنیاد بنا کر موخر کردی جائیں گی۔

نواز لیگ کو آخر نائن زیرو جانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔ یہ وہ سوال ہے جس کے ذریئے نواز لیگ کی مجبوری سمجھی جاسکتی ہے . کراچی شہر کی 20 سے زائد قومی اسمبلی کی اور ہاف سنچری کے قریب صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں- حالیہ الیکشن میں حسب سابق اسٹیبلشمنٹ نے MQM کو کھلی چھوٹ دیکر کراچی کو ان کے حوالے کر دیا گیا- پاکستان کے "حقیقی اور محب وطن" منصوبہ سازوں کا منصوبہ تو یہی تھا کہ نواز لیگ کو اتنی نشستیں مل جائیں کہ حکومت بنا نےکیلئے MQM کی بیساکھیوں کی ضرورت پڑے لیکن پنجاب میں "فرشتوں " کی طرف سے ان کو کچھ زیادہ ہی ووٹ پڑ گے اور کسی بیساکھی کی ہی ان کو ضرورت نہیں پڑی اور اسٹیبلشمنٹ بھی اپنا مکروہ کھیل کھیلنے سے محروم ہوگئی۔

 
لیکن الله کے ہاں کچھ اور منظور تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے بے وقت کے بائیکاٹ اور قتل و غارت سے بیزار لوگوں نے ایک بڑی تعداد میں PTI کو ووٹ ڈال کر ایک متبادل کے طور پر لے آے . جماعت اسلامی جو کبھی MQM کے متبادل کے طور پر لی جاتی تھی وہ تیسرے نمبر پر چلی گئی . الیکشن کے بعد اگر نواز لیگ MQM کے خلاف ایکشن لیتی ہے تو کراچی PTI کی جھولی میں جا گرے گا اور اگر MQM کے ساتھ جاتی ہے تو بدنامی سر لیتی ہے . اب آپ خود ہی سوچئے سیاسی طور پر نواز لیگ کیلئے بہتر یہی تھا کہ بدنامی لے لی جائے بجائے کراچی کو PTI کے حوالے کرنے کے . اور ویسے بھی لیگیوں کے تو تب کان کھڑے ہوگئے ہونگے جب ہارون الرشید نے مسلسل کراچی کو ٹھیک کرنے اور چوھدری نثار کے بارے میں مسلسل اچھے کلمات لکھنے شروع کردئے - اس لیے اب نواز لیگ کیلئے بہتر یہی ہے کہ اچھے وقتوں کا انتظار کیا جائے اور اچھا وقت نواز لیگ کے لیے تب ہی آئے گا جب نواز گورنمنٹ کراچی میں دو تین میگا پراجیکٹ اور امن بحال کرے گی . اس وقت ان کے پاس صحیح وقت ہوگا MQM پر ہاتھ ڈالنے کا اور کراچی میں اپنی جگہ بنا نے کا . تب تک آپ خود ہی سوچیے نواز لیگ نائن زیرو پر سجدہ ریز نہ ہوتی تو کیا کرتی اور ویسے بھی جب اچانک سید منور حسن نے PTI کے صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تو صاف ظاہر ہوگیا کہ کہ نواز لیگ اور MQM ہم نوالہ ہم پیالہ بننے والے ہیں . پس صاحبان "راولپنڈی " سے اسلام آباد اور وہاں سے کراچی اور لندن تک آیندہ کم از کم دو سالوں تک سکھ چین لکھ لیجیے . باقی رہا سوشل میڈیا تو وقت گزاری کیلئے اور دل کی بھڑاس نکلنےکیلئے "غالب یہ جگہ اچھی ہے"

-----------------------
جناب زاہد مصطفی یہاں ملیں گے۔

4 comments :

  1. اس منطق پر قربان جائیے۔کون سا قدم رہ جاتا ہے جو اس منطق کے تحت جائز نا قرا دیا جا سکتا ہو۔
    ماضی کے الفاظ کو ایک ڈکار سمجھ کر قبول کر لیا جائے تو سب کام کتنے آسان ہو جاتے ہیں۔کیا یاداشت نام کی کوئی چیز ان کے ہان ہے؟
    بس یہی غلط فہمی لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ورنہ یہ مجبوریاں ہر ٹرم پر آتی رہی ہیں اور اسی طرح کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ReplyDelete
  2. http://www.facebook.com/photo.php?fbid=10201422747227951&set=a.1443387762024.61008.1153015174

    ReplyDelete

  3. اگر کسی کو غلط فہمی تھی کہ نواز شریف کے نزدیک الفاظ کی کوئی اہمیت ہے تو اسے اپنا دماغی معائنہ کروانا چاہیئے۔ویسے بھی (لندن کانفرنس اور اعلامیہ اور اس کے بعد کے) الفاظ کوئی قرآن حدیث تھوڑا ہی تھے۔۔۔

    ReplyDelete
  4. پاکستان میں اگر کوئی طالبان سے ملے کوئی ڈاکؤں سے ملے کوئی دھشت گرد چیف جسٹس سے ملے میاں صاحب زرداری سے میں منور حسن امریکی سفیر سے ملیں حامد میر اسامہ سے ملے نجم سیٹھی انڈیا سے ملے کوئی قیامت نھی آتی لیکن ایم کیو ایم سے کوئی ملے تو کیا قیامت آنے والی ھے؟
    کیا پاکستان کے لوگ یہ بھول گئے جب بے نظیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی تو سب پاکستان کی جماعتیں ایم کیو ایم کی اتحادی تھیں اس وقت جب الطاف حسین لاھور مین ان سب کے مھمان تھے اور کراچی میں تمام قائدیں ایم کیو ایم کے مھمان تھے؟؟؟؟
    ایم کیو ایم تمام پاکستان کی جامعتوں کی اتحادی رھی لیکن کبھی ایم کیو ایم پر پیسے لینے کا الزام نھی آیا جس طرح دیگر جماعتوں کے لوگوں پر الزام آتے ھیں
    پاکستان کی ھارس ٹریڈنگ مین کبھی ایم کیو پر الزام نھی آتا
    کوئی ایم کیو ایم کا وفاقی وزیر کسی کیس میں نیب میں نھی ھے
    جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے کے سوا کوئی ایم کیو ایم پر الزام آج تک ثابت نھی کرسکا
    لیکن لکھنے والوں کو 35 سال سے نا کبھی شرم آئی اور ان کی رگوں مین وہ خون ھے کہ ان کو شرم آجائے
    جناب عالی ایک مثال ھے پرانی
    رانڈ تو رنڈابہ کاٹ لے مگر رنڈوے نھی کاٹنے دیتے
    مھربانی کرکے اب تو باز آجاؤ

    ReplyDelete

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...